دکی، 2020حادثات و واقعات میں 114افراد جاں بحق
دکی:دکی میں سال 2020کے دوران مختلف واقعات وحادثات میں 114افراد جاں بحق جبکہ 1530زخمی ہوگئے۔مختلف سرکاری ذرائع سے اکٹھی کی گئی اعداد وشمار کے مطابق کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات میں کل 53کانکن جاں بحق جبکہ 449کانکن زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق کانکنوں میں سے 43افراد دکی جبکہ دس افراد چمالنگ کے مختلف علاقوں میں کوئلہ کانوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔روڈ ایکسیڈنٹ میں کل دس افراد جاں بحق جبکہ 934افراد زخمی ہوگئے ہیں۔فائرنگ کے مختلف واقعات میں گولی لگنے سے 19افراد جاں بحق جبکہ 87زخمی ہوگئے ہیں۔لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 ہے۔پوائزنگ سے ایک شخص ہارٹ اٹیک سے 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق پھانسی یاخودکشی سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 18افراد دیگر مختلف واقعات میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Load/Hide Comments