امریکا کی تاریخ کا خطر ناک ترین سیریل کِلرجیل میں چل بسا
واشنگٹن:امریکا میں معروف قاتل سیموئل لٹل 80برس کی عمر میں فوت ہو گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے اسے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ خونی سیریل کِلرقرار دیا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سیموئیل لٹل تین خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں 2014 سے جیل میں تھا۔ اس نے 2018 میں اعتراف کیا تھا کہ وہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے کے دوران قتل کی 93 کارروائیوں کا ارتکاب کر چکا ہے۔ لٹل نے اس کے علاوہ بھی قتل کے جرائم کے ارتکاب کا اعتراف کیا۔لٹل نے حکام کو بتایا تھا کہ اس نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں کال گرلز اور منشیات کی عادی خواتین کو نشانہ بنایا کیوں کہ اس کے خیال میں پولیس ان خواتین کو سنجیدگی سے تلاش نہیں کرے گی۔
Load/Hide Comments