جمہوریت بحالی کی تحریک کا میڈیا ٹرائل بھی کیا جارہا ہے،ڈاکٹرحئی بلوچ
ڈھاڈر (نامہ نگار) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر سابقہ سینیٹر بلوچستان کے بزرگ سیاسی رہنما ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے ڈھاڈر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عوام کی حقیقی جمہوریت کی بحالی میں پی ڈی ایم تحریک کو بھرپور پذرائی حاصل ہو رہی ہے بلکے جدوجہد میں اضافے سے تحریک مضبوط بن چکی ہے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار نیب کے ادارے کو بطور ہتھیار انتقامی قانونی بلخوص مسلم لیگ ن کی قیادت پر انتہائی گھنونی انداز میں استعمال کر رہے ہیں حکمرانوں کے بنائے گئے جھوٹھے نیب کیسز عوام کے سامنے آئینے کی طرح صاف نظر آرہے ہیں عوام کی حقیقی جمہوریت بحالی کی تحریک کا میڈیا ٹرائل بھی کیا جارہا ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کر تے ہیں انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن پنجاب اسمبلی حمزہ شریف پہلے سے نیب کے کالے قانون کے تحت گرفتار ہو چکے اب گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو گرفتار کر کے سیلکٹیڈحکومت پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام بنانے کی تمام تر کوشیش کر رہی ہے اس سے پی ڈی ایم تحریک مذید مضبوط ہو کر حکومت کا تختہ الٹانے میں کامیاب ہوجائے گی سیلکٹیڈ حکومت کی جڑیں کھوکھلی ہوچکی ہیں ریاست مدینہ کی کرپشن سے پاک نیاپاکستان بنانے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھردینے والے کھوکھلے نعرے پاکستان کی عوام نے انکے چہرے بخوبی پہنچان چکے ہیں ڈھائی سالہ دور اقتدار میں عوام کو دوقت کی روٹی سے محروم کر کے گھروں میں فاقے پڑنے سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے انہوں نے کہا پی ڈی ایم تحریک کو ساتھ دینے والے تاجر برادری،ہوٹل ملکان اور دیگر کاروبار کرنے والوں کے خلاف حکمران اپنی ناکامی چھوپانے کے لیے انکے خلاف سیاسی مقدمات درج کر کے ناروا سلوک برتا جا رہا ہے اس لگتا ہے کہ موجودہ حکومت کی جڑیں ان غیر جمہوری قوتوں کے سہارے کھڑی ہے مگر پی ڈی ایم تحریک غیر جمہوری قوتوں کی سیلکٹیڈ حکومت کی دن گنے جا چکے ہیں تمام جماعتیں پی ڈی ایم تحریک کیساتھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں انہوں نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو بلاجواز جیل میں رکھا ہوا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا حکمران اپنے غیر جمہوری ہتکھنڈوں کی وجہ سے اس طرح بے نقاب ہو جائینگے کہ وہ آئندہ عوام کے سامنے آنے کی جرات نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا زی شعور عوام اپنی حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے پی ڈی ایم تحریک کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو کسی قربانی سے دریغ نہ کریں تاکہ سیلکٹیڈ حکومت نہ بنے بلکے عوام کے حقیقی ووٹ سے حکومتیں قائم ہو ں۔