سابقہ انڈین کرکٹر سورو گنگولی کو دل کی ،ہسپتال منتقل

دہلی:انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد کولکتہ کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیچیر کی صبح جم میں ورزش کے دوران سورو گنگولی کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں قریبی وڈ لینڈز ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے لکھا ہے کہ انھوں نے سورو گنگولی کے اہل خانہ سے بات کی ہے اور اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔شاہ نے ٹویٹ کی ’دادا کی صحت اب مستحکم ہے۔ دوائیں اپنا صحیح کام کر رہی ہیں۔ میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں