نیب کو 3 سال میں ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد شکایات موصول
اسلام آباد: نیب نے سال 2018 سے 2020 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔نیب کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2020 کے دوران نیب کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 54 ہزار 697 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے نیب راولپنڈی کو 21 ہزار 71 ، نیب لاہور کو 29 ہزار 242، نیب خیبرپختونخوا کو 12 ہزار 627 ، نیب بلوچستان کو 2500 ، نیب سکھر کو 75ہزار 944، نیب ملتان کو 13ہزار 313 شکایات موصول ہوئیں۔
اس حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، نیب کرپشن کے خاتمے لوٹی اور رقم کی واپسی کے لیے بنایا گیا، پاکستان واحد ملک ہے جہاں چین نے کرپشن کے خاتمے کا ایم او یو دستخط کیا، اور نیب سارک ممالک کے انسدادد بد عنوانی فورم کا ناصرف چیئرمین بلکہ رول ماڈل ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے قیام سے اب تک 714 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں، دیگر اینٹی کرپشن اداروں کے مقابلے میں کرپشن کی شرح مجموعی طور پر 68.8 فیصد ہے۔


