"مشکے پبلک لائبریری”

تحریر: ڈاکٹر فدا نور بلوچ

قوموں کے عروج و زوال کی ہزاروں داستانیں کتب خانوں سے وابستہ رہی ہیں۔ اگر ھم ماضی کو لیں تو اس وقت انسان کا ذہن کاغذ اور تحریر کے تصور سے ناآشنا تھا وہ ریت اور پتھر کی چٹانوں پر آڑھی ترچھی لکیریں کھینچ کر اپنا مافی الضمیر دوسروں تک پہنچانا جانتا تھا۔ بعد ازاں وہ اپنے خیالات، نظریات اور کارناموں کو مٹی کی الواح اور پیپائرس پر منتقل کرنے لگا۔ تحریروں اور دستاویزات کے ان ذخیروں کو جس جگہ محفوظ کیا گیا وہی کتب خانے کی ابتدائی شکل تھی۔ اس طرح پہلے انفرادی یا ذاتی اور بعد میں عوامی کتب خانے وجود میں آئے۔ جب انسان کے پاس لکھنے کے لئے کاغذ قلم نہ تھا اور وہ مٹی کی تختیوں، چمڑے اور ہڈیوں پر تحریر کو محفوظ کرتا تھا۔
مشکے کے اہم شخصیتوں،مضبوط یوتھ نے اس کامیابی کے راز کو پانے کے بعد باقاعدہ "مشکے پبلک لائبریری” کا افتتاح مقرمورخہ 26 دسمبر 2020 کو کیا۔ مشکے پبلک لائیبریری کا افتتاحی تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مشکے گجر میں منعقد ہوا. جس میں ٹیچرز، پروفیسر، علماء کرام، تاجر برادری، انتظامیہ، سول سوسائٹی اور طالبعلموں نے شرکت کیا. یقینا اس سال کے بعد وہاں کے غریب عوام بام عروج پر رہیں گے ۔مشکے کے مضبوط یوتھ نے کتب خانوں کی اہمیت کو پا لیا ہے ۔ وہ دنیامیں شاہراہ ترقی سے بہت آگے جائیں گے ۔ کتابیں زمانے کی رفتار کے مطابق ہمارا ساتھ دیتی ہیں۔
اگر کسی ملک، علاقہ کی ترقی کا جائزہ لینا مقصود ہوا تو وہاں پر موجود تعلیمی اداروں کو دیکھا جائے گا مشکے یوتھ اپنے مدد کے تحت اپنے تعلیمی اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے مشکے پبلک لائبریری کا سہارا لیا ہے اور تعلیمی اداروں کی ترقی کاجائزہ لینا شروع کیا ہے۔ کتب خانے جتنے فعال ہوں گے تعلیمی ادارے بھی اسی قدر تعلیم و تحقیق میں فعال ہوں گے۔ جس کا لازمی نتیجہ مشکے کی معاشی و معاشرتی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔
ھم اگر ماضی میں جہالت میں ڈوبے ھوے اقوام اور انکی لاعلمی کا اظہار کریں تو انھوں نے ان چیزوں کو دور کرنے کے لئے کتابوں کو دوست بنایا تھا۔ کتب خانوں سے ناطہ جوڑا تھا۔ مشکےعوام کا تعلیم یافتہ ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ باخبر شہری اپنے علاقے کے لیے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اچھے شہری کے اپنے علاقے کے لئے اچھا کردار ادا کرنے میں اچھی کتابیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ معاشرہ کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے جدید سائنسی معلومات اور ٹیکنالوجی، ادب و تاریخ، اخلاقیات جیسے مضامین کی درس و تدریس کے لیے کتابیں ضروری ہے تاکہ اس مشکے کی عوام، عظیم قوموں میں باعزت زندگی گزار سکیں۔
مشکے میں 2013 کی زلزلہ کے بعد اکثر لوگوں کی جانیں گئیں، مالی امداد کی کمی کی وجہ سے لگ بھگ سب ہی لوگوں نے اس وقت کا سامنا کیا ۔ مگر وہ ہمت سے کام لیتے ہوئے ان چیزوں سے نمٹنے کے لیے ہمشیہ تعلیم کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ۔ مشکے میں کتب خانے( سکولوں کے) زلزلہ کے بعد نہ ھونے کے برابر رہے ۔مگر مشکے کے شخصیت اور مضبوط یوتھ نے یہ شاندار کتب خانہ بنام ” مشکے پبلک لائبریری "( پہلی دفعہ) کا افتتاح کر دیا ۔ اس کے لیے انہوں نے اپنی جہدوجہد تیز کر دی اور اس کام کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی۔ وہاں کے تعلیم یافتہ عظیم شخصیات اور عوام نے بھر پور تعاون کیا۔ اور وہ اس منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔ آج ہم مشکے کے لوگ ان تعلیم یافتہ، مضبوط، توانا اور صحت مند یوتھ کی وجہ سے لائبریری کی تاریخ کے اس عہد میں سانس لے رہے ہیں جہاں بات مائیکروفلم سے بھی آگے جا چکی ہے۔ آج کمپیوٹر کا دور ہے اور ڈیجیٹل لائبریریوں نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ھم بھی اس جگہ تک مزید آ سکتے ہیں اگر ھم اور توانائی دکھائیں اور پبلک لائبریری کے سہارا لیں۔ اج کی نوجوان کل کی امید ہیں اور ھماری کوشش یہی ھونے چاہیے کہ کتابوں سے دوستی رکھیں کیونکہ کتابیں فرقہ واریت، علاقائیت اور قومیت جیسے محدود جذبوں سے ہٹ کر معاشرے کو انسان دوستی، بھائی چارہ اور روحانی قدروں کو جلا بخشتی ہیں جس سے ایک مضبوط یوتھ اور اس کے ارد گرد رہنے والے افراد پوری طرح مستفید ہوتے ہیں۔ کتاب کبھی بھی ھمیں جذباتی پیغام ہی نہیں دیتی بلکہ ھماری شخصیت کو پوری طرح معاشرے کے لئے ایک مکمل زندگی گزارنے کا ڈھنگ بھی سکھاتی ہے اور دوسروں کے لئے ھماری شخصیت کو جاذب نظر اور پرکشش بھی بناتی ہے۔ آج کی ترقی میں کتاب نے جو مفید کردار ادا کیا ہے اور کسی چیز نے بھی نہیں کیا ہے۔
آخر کار مشکے کے عظیم شخصیتوں اور مضبوط یوتھ کے محنت کے بدولت آج ایک عام شہری اور غریب طالب علم اپنی کامیابی کا منزل اس پبلک لائبریری میں تلاش کرنے میں کامیاب ہوگا- اور ” مشکے پبلک لائبریری ” کی شکل میں اپنے لیے بیش قیمت علم کاخزانہ حفاظت سے رکھ سکے گا ۔اور اس کی سارے خوابوں کا ذریعہ کتابیں اور۔” مشکے پبلک لائبریری ” ہی ہو سکتی ہے۔ یہ شاندار کتب خانہ صدیوں تک علم و حکمت کا میناررہے گا۔ یہ شاندار کتب خانہ مشکے کے عوام کے لیے روشن مستقبل کا مظاہرہ کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں