جدہ ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ مکمل، اسپینش ڈرائیور سینز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
جدہ: جدہ ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، اسپینش ڈرائیور سینز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ موٹر سائیکل ریس میں آسٹریلوی رائیڈر ٹوبی پرائس نے برتری کی دھاک بٹھا دی۔
جدہ سے بِشا تک کا صحرائی سفر، 623 کلومیٹر کے ریتلے ٹریک پر ڈرائیور اور رائیڈر اِن ایکشن ہوئے۔ جیپ ریس میں اسپین کے کارلوس سینز نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر لی، تیزی، رفتار پر کنٹرول اور مہارت کے کمال دکھائے۔
سنسنی خیز مقابلے میں صرف پچیس سیکنڈ کے فرق سے فتح سمیٹی، ٹائر پنکچر ہونے سے ریس سنسنی خیز ہو گئی، سینز کے حریف سٹیفنی پیٹرہانسل دوسرے نمبر پر رہے۔
موٹر سائیکل کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس نے کامیابی سمیٹی، مٹی سے اٹے ٹریک پر دھول اڑاتی بائیکس نے سب کو جوشیلا کر دیا۔ ارجنٹائن کے کیون بیناوائڈز دوسرے نمبر پر رہے۔ ایونٹ کے شرکا دوسرے راؤنڈ میں بِشا سے وادی الدواشرتک کا سفر طے کریں گے۔