غیب کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں،عوام مینگل صاحب سے کچھ بہتر سیاست کی توقع کرتے ہیں , ظہوربلیدی
کوئٹہ :صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ 11معصوم جانوں کا قتل،وطن دشمنوں کا ہمارے اتحاد و روایات پر کاری وار ہے۔ غیب کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں سیاست بجائے عوام مینگل صاحب سے کچھ بہتر سیاست کی توقع کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سردار اختر جان مینگل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔میرظہوراحمد بلیدی نے کہاکہ 11معصوم جانوں کا قتل، وطن دشمنوں کا ہمارے اتحاد و روایات پر کاری وار ہے۔ غیب کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں کہ پہلے سے معلوم ہو سکے کہ حادثہ ہونے والا ہے۔ جام صاحب پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے دبئی میں ہیں اس پر سیاست بجائے عوام مینگل صاحب سے کچھ بہتر سیاست کی توقع کرتے ہیں۔ میر ظہور بلیدی نے مریم نواز کی ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو سے متعلق سوال کیا کہ کیا سردار اختر جان مینگل اس پر کچھ کہنا پسند فرمائینگے، پورا ملک سانحہ مچھ کی وجہ سے سوگ منا رہی ہے اور یہاں محفل موسیقی سے لطف اندوز ہوا جارہا ہے؟