میں ایک اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہوں: نواز شریف
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سینیئر صحافی رؤف طاہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہوں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ آج میں ایک اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہوں، رؤف طاہر ہماری صحافت کا روشن باب تھے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ رؤف طاہر ساری زندگی نظریہ پاکستان، عوام کی حکمرانی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔
انہوں نے مزید مزید لکھا کہ نظریاتی صحافت میں رؤف طاہر کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے،آمین۔
خیال رہے کہ معروف صحافی،کالم نگار اور تجزیہ کار رؤف طاہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہو جانے سے لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔
رؤف طاہر روزنامہ جنگ سمیت مختلف اخبارات سے وابستہ رہے، ان کی تحریریں اسلام، نظریہ پاکستان اور جمہوری اقدار کی سربلندی کی آئینہ دار ہوتی تھیں۔