عمران خان کا بلوچستان نہ جانا انتہائی قابل مذمت افسوسناک ہے، نفیسہ شاہ
کر اچی :پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کیخلاف تاحال دھرنا جاری ہے، دھرنے اور مطالبے کے باوجود وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان نہ جانا انتہائی قابل مذمت افسوسناک ہے۔
نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور بے بس شیخ رشید کو بلوچستان بھیجنا مضحکہ خیز ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اسی دن بلوچستان جاکر ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیے تھا۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی وزیراعظم ترجمانوں کو اپوزیشن کے مقابلے کا ٹاسک سونپنے میں مصروف ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ان افسوسناک واقعات کے بعد وزیراعظم کابینہ سمیت دھرنے میں پہنچے تھے۔
نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھے۔