وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا گیا

لاہور:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا، ملک بھر سے رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے10 اپریل تک سٹیزن پورٹل پر ہو گی۔عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی، رضا کار فورس قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی پہرہ داری کا کام بھی کرے گی، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے سیلاب اور زلزلے کے دوران بہترین جذبے کا مظاہرہ کیا، امید ہے ضرورت پڑنے پر کورونا کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں