ایران کی سانحہ مچھ کی مذمت، ایرانی سفیر محمد علی حسینی
اسلام آباد : ایران نے سانحہ مچھ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہولناک اور مجرمانہ ناقابل معافی جرم ہے۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ داعش کے دہشتگردوں کے ہاتھوں مذہبی عقیدے کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان میں بچوں سمیت گیارہ بے گناہ مسلمانوں کو شہید کرنیکا ہولناک اورمجرمانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہولناک اورمجرمانہ اقدام ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس شجر ملعونہ کو جڑسے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ محمد علی علی حسینی نے کہاکہ ان وحشی قاتلون کوسزا دلوانا، لواحقین کے زخموں پر معمولی مرہم ہے۔پاکستان میں ایرانی سفیر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں سانحہ مچھ کے شہداء کی تصویر بھی جاری کی
Load/Hide Comments


