ابھیشیک بچن موٹاپے کا شکار ہوگئے

فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے ابھیشیک نے بنگالی زبان بھی سیکھی ہے
بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کے وزن میں 12 کلو اضافہ ہوگیا۔
ابھیشیک بچن ان دنوں فلم ’بوب بسواس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کی شوٹنگ کولکتہ کے 42 مقامات پر کی گئی ہے۔
فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے ابھیشیک نے بنگالی زبان بھی سیکھی ہے اور ساتھ ساتھ وزن میں بھی اضافہ کیا ہے۔
اداکار کی وزن بڑھے ہوئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں ابھیشیک کو پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔
اس فلم میں ابھیشیک کے مدمقابل چترانگدا سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہی ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض دیا سرانجام دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں