خضدار، کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ رزلٹ منفی آگئے
خضدار:خضدار کے کروناوائرس کے دو مشتبہ مریضوں کاٹیسٹ رزلٹ نگیٹوآگیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار سے کروناوائرس کے دو مشتبہ مریضوں کو گزشتہ روز تشخیص کے لئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا تھا تاہم دونوں مریضوں کاٹیسٹ نتیجہ منفی آگیا۔ خضدار ٹیچنگ ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ خضدار سے اب تک چار مشتبہ مریضوں کوکوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے تاہم ان چاروں کا کیس منفی آگیا ہے اور ان میں کرونا مرض کے آثار نہیں پائے گئے ہیں ڈاکٹرز کے مطابق اب تک پورا قلات ڈویژن کے باشندے کرونا مرض سے محفوظ ہیں۔
Load/Hide Comments