افغانستان، کارروائیوں میں 23 عسکریت پسند ہلاک،13زخمی

کابل:افغانستان کے 2 جنوبی صوبوں میں سرکاری فورسز کی جانب سے دفاعی حملوں میں کم از کم 23 عسکریت پسند ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے صوبہ اروزگان کے ضلع گیزاب میں افغان قومی دفاعی و سلامتی فورسز(اے این ڈی ایس ایف) کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کوششوں کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کیے گئے حملوں میں 11 عسکریت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں