اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 800 مکانات کی تعمیر کا فیصلہ

یروشلم (انتخاب نیوز) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کیلئے مزید 800نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی غیر ملکی خبر راساں ادارے، اے ایف پی، کے مطابق یہودی آباد کاروں سے متعلق منظور کا فیسلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب رواں ماہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد جوبائیڈن کو صدراتی منصب منتقل کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیجمن نیتن یاہو نے حکام کو 800 گھریلو یونٹ کی تعمیر کے منصوبوں کی منظور دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہود آباد کاری کے معاملے میں غیر معمولی طورپر حمایت رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں