ایم ایس ڈی سے متعلق بیان سے ہمارا تعلق نہیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ایم ایس ڈی کے ایڈیشنل ڈاریکٹر کو ذخیرہ اندوزی کے الزام میں محکم صحت نے معطل کردیا جس کے بعد ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں بی ایس او پجار کا نام استعمال کیا گیا اور موصوف کو بے گناہ قرار دیا گیا جس سے ہم لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور محکمہ صحت اور انتظامیہ کو اپیل کرتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور عوامی عہدوں پہ بیٹھ کر اختیارات کا غلط استعمال کو روکا جاے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو ترجمان نے مزید کہا کہ اگر ایم ایس ڈی کے ایڈیشنل ڈاریکٹر کو ذخیرہ اندوزی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی ہو اور کسی فرد کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہ ہو جس حوالے سے متعلقہ آفیسر کو معطل کیا گیا ہے امید ہے وہ تمام سہولیات اب عوام کو میسر ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں