بھارت، گاندھی کا قاتل محب وطن قرار
نئی دہلی: بھارت میں ہندوتوا نظریے کے فروغ میں انتہا پسند تنظیم ہندو مہاسبھا اندھی ہوگئی، مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نام پر اسٹڈی سینٹر قائم کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیشن میں ناتھو رام گوڈسے سے منسوب ایک اسٹڈی سینٹر کھولا گیا ہے جہاں بھارت کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو ہیرو کے طور پر پڑھایا جاتا ہے، اور اس کی پوجا بھی کی جاتی ہے، ہندو مہاسبھا نے قاتل کو محبت وطن قرار دے دیا۔ہندو مہاسبھا کے جے ویر نامی رہنما کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو یہ جاننا چاہیے کہ ملک کو بچانے کے لیے گوڈسے کے ساتھ ساتھ سبھی محبان وطن نے کس طرح کی قربانیاں دیں
Load/Hide Comments


