بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 21کیسز سامنے آگئے

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 21کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد18488ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے چار اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 21کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18488ہوگئی ان افراد میں سے 18002اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 298ہے رپورٹ کے مطابق اب تک بلوچستان میں کورونا وائرس سے 188اموات ہوچکی ہیں جبکہ 336افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں