آسٹریائی خاتون سیاست دان کا ترکی پرقتل کی سازش رچانے کا دوبارہ الزام
ویانا:آسٹریا کی سرکردہ خاتون سیاست دان پیریوان اصلان نے ایک بار پھر ترکی پر اپنے قتل کی سازش تیار کرنے اور ایک ایجنٹ کے ذریعے قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنانے کا الزام عاید کیا ہے اورکہاہے کہ ان کے قتل کی منصوبہ بندی کے پیچھے ترک انٹلیجنس کا ہاتھ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرد نژاد اصلان نے بتایا کہ ترک ایجنٹ فیاض اوزتورک نے ایک ماہ قبل اعتراف کیا تھا اس نے ترکی کی انٹیلی جنس کی طرف سے ایسا کرنے کے احکامات ملنے کے بعد قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا کے دیگر سیاستدانوں کو بھی قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن انہیں ایسا خطرہ نہیں تھا جیسا کہ مجھے ہے، کیونکہ میں کرد نژاد ہوں اور کردوں کی مظلومیت کی بات کرتی ہوں
Load/Hide Comments


