کلر سیداں میں زمین کا تنازع، دو خواتین سمیت 4 افراد قتل، 6 شدید زخمی

راولپنڈی : کلر سیداں کے نواحی علاقے سموٹ میں زمین کے تنازع پر دو خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق چچا اور بھتیجوں میں زمین کا تنازع تصادم کا باعث بنا اور تعمیر کے دوران گھر کا دروازہ کھولنے پر جھگڑا ہوا جس پر نوبت قتل تک جا پہنچی۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے میں دو خواتین اور دو مرد قتل جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں