بے سہارا بچے بیدخل نہ کیے جائیں، یورپی عدالتِ انصاف
برسلز :یورپی عدالتِ انصاف نے رکن ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ بے سہارا مہاجر بچوں کو بیدخل کرنے سے اجتناب کریں۔ عدالت نے بے سہارا سے مراد وہ بچے لیے ہیں، جن کی ان کے وطن میں نگہداشت کرنے والا اور سنبھالنے والا کوئی نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی عدالتِ انصاف کے دیے گئے فیصلے کو انسان دوستی کے تناظر میں لیتے ہوئے انتہائی اہم قرار دیا گیا۔ اس فیصلے میں رکن ریاستوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مہاجر بچوں کو بیدخل کرنے سے گریز کریں، جن کا ان کے وطن میں دیکھ بھال کرنے والا اور ان کا کوئی مناسب والی وارث نہ ہو۔
Load/Hide Comments


