مسلح جتھے حکومتی سرپرستی میں زندہ ہورہے ہیں، سندھ جے آئی ٹی میں وڈھ کے بااثرشخص کا نام آیاتھا،اخترحسین لانگو
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی کے رکن اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہاکہ کوئٹہ میں منفی درجہ حرارت کے دوران گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ہزاروں روپے کے بل بھیجے جارہے ہیں لوگ لکڑی جلانے پرمجبور ہیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے انہوں نے کہاکہ کئی مرتبہ امن وامان کے معاملے پر بحث ہوچکی ہے لیکن جب تک بدامنی کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے حقائق کمیشن نہیں بنایاجاتا تب تک اس صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی،بدامنی کی وجہ سے صوبے کی معاشی اور معاشرتی صورتحال بھی خراب ہے 2014ء میں بلوچستان میں تخریب کاری کرنے والے مسلح جتھوں کو او ایس ڈی کردیاگیاتھا آج یہ ایک بارپھر حکومتی سرپرستی میں زندہ ہوئے ہیں سندھ میں ایک جے آئی ٹی بنی تھی جس نے دہشتگردی کے پیچھے وڈھ کے بااثرکانام لیا تھا جس کی رپورٹ میں نے ایوان میں پیش بھی کی ہے ابھی میر اختر حسین بات کررہے تھے کہ بی اے پی کے رکن دھنیش کمار نے کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد کورم پورا کرنے کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔
٭٭٭


