خیبرپختونخوااسمبلی میں خواتین پر گھریلوتشددکیخلاف بل منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کرلیا، بل کے تحت خواتین پر تشدد کرنیوالے لوگوں کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے بتایا کہ بل میں خواتین پر معاشی، نفسیاتی و جنسی دبا کو تشدد قرار دے دیا گیا۔قانون کی روشنی میں ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی جو متاثرہ خاتون کو طبی امداد،پناہ گاہ اور معقول معاونت فراہم کریگی۔ گھریلو تشدد کے واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ تشدد ہونے کی صورت میں 15دن کے اندر عدالت میں درخواست جمع کرائی جائے گی اور عدالت کیس کا فیصلہ 2ماہ میں سنانے کی پابند ہوگی۔ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے مزید بتایا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر 1سال قید اور 3لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں