پی ٹی ایم رہنما ثنا اعجاز کو بلوچستان بدر کر دیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی ٹی ایم رہنما ثنا اعجاز کو بلوچستان بدر کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے علاقے ژوب سے پی ڈی ایم کے رہنما ثنا اعجاز کو بلوچستان بدر کر دیا گیا، ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج اتوار کے روز ضلع ژوب کے انتظامی اہلکاروں نے ثنا اعجاز کو بلوچستان آںے سے روک دیا، ان کا کہنا تھا کہ ثنا اعجاز کو بلوچستان میں خطرہ ہے اور ان کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی ہے، پی ٹی ایم رہنما نے بتایا کہ انتظامی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ثنا اعجاز کے ساتھ غیر شائشتہ رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں بلوچستان بدر کر دیا ان کے مطابق ثنا اعجاز ژوب میں واک تحریک کے زیر اہتمام مطالبات کے لیے قائم کردہ لائبریری کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آئی تھی آخری اطلاعات کے مطابق ثنا اعجاز کو بلوچستان کے حکام نے مغل کوٹ تک پہنچایا جہاں وہ سہ ڈی آئی خان جائیگی، خیال رہے کہ ثنا اعجاز پی ٹی ایم کی کور کمیٹی کی ممبر ، صوابی سے تعلق رکھتی ہیں اور پشاور میں رہائش پذیر ہیں


