خضدار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار

خضدار: خضدار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار، خضدار میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ چھٹے روز میں داخل، مختص کردہ اشیائے خودونوش کی دکانیں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھولنے کے احکامات جاری تفصیلات کے مطابق خضدار میں لاک ڈاؤن کو مذید موثر بنا دیا گیا ہے اب لاک ڈاؤن کے دوران شہری باہر نہیں نکلیں گے اور مختص کردہ اشیائے خوردونوش کی دکانیں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی۔اتوار کے روز گھروں سے باہر نکلنے پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر تھانے پہنچایا، جن میں سے اکثریت نوجوانوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تھی۔ پولیس اور انتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور دکاندار محدود مدت کے دوران اپنی دکانیں کھولنے اور بند کرنے کی پابندی کریں۔ خلاف ورزی پر قانون ان کے خلاف حرکت میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں