(ن) لیگ کا عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار سترہ ماہ میں چھ دفعہ صرف اسمبلی آئے،عثمان بزدار اس سمبلی کا راستہ بول گئے جس اسمبلی نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ منتخب کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نہ اسمبلی آتے ہیں نہ عوام کا سامنا کرنے کی ہمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا بزدارصاحب جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں،بزدار صاحب کو آپ شاپنگ کرنے کیلئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا سترہ ماہ میں عثمان بزدار نے شاپنگ کرنے کیلئے علاوہ کچھ نہیں سیکھا،گیارہ کروڑ عوام کا صوبہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے شخص کے حوالے کردیا گیا ہے،اوپر بڑا بزدار بیٹھا ہے نیچے چھوٹا بزدار بیٹھا ہے،وفاق اور پنجاب میں دونوں بزدار کی کارکردگی ایک جیسی ہے،دو نکمے اور بے کار عمران خان اور عثمان بزدار۔عظمیٰ بخاری نے کہا بزدار صاحب شہبازشریف کے منصوبوں کے بار بار افتتاح کرنے کی بجائے اپنا منصوبہ شروع کریں،

اپنا تبصرہ بھیجیں