’لڑکی نے شادی سے انکار کیا، لڑکے نے نازیبا تصاویر وائرل کردیں‘، ملزم کی ضمانت مسترد
کراچی: عدالت نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جعلی آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار، نازیبا تصاویر برآمد
ایف آئی اے حکام نے ملزم کو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی نے ملزم انیس سے شادی کرنے سے انکار کیا تو وہ انتقام پر اتر آیا، ملزم نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتےہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
Load/Hide Comments


