ٹرمپ کا نئی پارٹی بنانے پر غور

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے پر غور کر رہے ہیں جس کا مجوزہ نام ‘پیٹریاٹ پارٹی’ ہے۔ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں کے مطابق حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے ساتھیوں سے اس بارے میں تفصیلی مشورے کیے ہیں۔اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ’’سب سے پہلے امریکا‘‘ نعرے کے تحت اس ممکنہ نئی جماعت کا نام "پیٹریاٹ پارٹی” تجویز کیا گیا ہے۔ریپببلکن پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر مظاہرین کی چڑھائی کے لیے ٹرمپ کو ذمہ درا ٹھہرایا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اس کے بعد سنجیدگی سے اپنی الگ جماعت کی تشکیل پر غور شروع کر دیا۔امریکی کانگریس کی عمارت پر اس ہنگامہ آرائی میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے قائد ایوان مِچ مِکانیل نے گزشتہ روز کہا کہ ’’کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو ورغلایا گیا تھا اور خود صدر اور ان کے دیگر ساتھیوں نے نہ صرف انہیں ایسا کرنے کے لیے اشتعال دلایا بلکہ انہوں نے اس مقصد کے لیے خوف و تشدد کا استعمال کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں