میڈیکل نشستوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے، پی ایس او
کوئٹہ:پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیم دشمن صوبائی حکومت نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے قانونی،متفقہ ایکٹ میں انتہائی عجلت میں غیر قانونی وعلم دشمن ترامیم کیں لیکن دوسری جانب طلباء کی جانب سے میڈیکل سیٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کو ختم کرنے پر دانستہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور مسئلہ حل کرنے کی بجائے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے سیٹوں میں حالیہ دنوں اضافہ کیا گیا لیکن اضافہ شدہ سیٹوں کو حکومت نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے معروضی شرائط وضروریات کے برعکس تقسیم کیا اوپن میرٹ میں متوقع اور درکار اضافہ میں کیا گیا بعض ڈویژن کی سیٹوں کو کم کیا گیا بیرون ملک اور دیگر صوبوں کیلئے مختص رہ جانے والی سیٹوں کو اوپن میریٹ کیٹگری کی بجائے ڈویژن میرٹ میں تبدیل کیا گیا ڈیڑھ لاکھ کی آبادی والے ضلع کے لئے میڈیکل کی چار سیٹیں اضافہ کی گئیں لیکن کوئٹہ جس کی آبادی لگ بھگ 30لاکھ کے قریب ہے کو سیٹوں سے محروم کیا گیا ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد اضافہ شدہ سیٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ختم کر کے کوٹہ سسٹم کاخاتمہ کیا جائے اور عصر حاضر کے شرائط اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کئے جائیں۔


