خواجہ آصف کی پیشی، رانا ثنا اللہ شیرکی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچے

لاہور : لاہور کی احتساب عدالت میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ)ن(پنجاب کے صدر و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ شیرکی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچے۔ جمعہ کے روزلاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ بھی عدالت پہنچے تو انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ایک ماسک بھی پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں