بلوچستان کے کوٹہ پر ملک کی دیگر جامعات کے لیے 700طلبا و طالبات کی نامزدگی کی گئی ہے، ڈائریکٹریٹ کالجز

کوئٹہ:ڈائریکٹریٹ برائے کالجز و ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کے جاری ایک پریس ریلیز میں ملک کے دیگر صوبوں کے جامعات اور کالجز میں صوبے کے کوٹے پر داخلہ لینے والے چند من گھڑت اور گمراہ کن بیانات سمیت سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ میں بیجا تنقید اور پروپیگنڈا کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ صوبے کے کوٹے پر دیگر صوبوں میں جامعات اور تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستوں پر داخلے میں حکومتی وضح کردہ پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کی مکمل پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے طلبا اور طالبات کی نامزدگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ حالیہ داخلوں میں 700 طلبا و طالبات کی نامزدگیاں میرٹ اور شفافیت کی بنا پر کی گئی۔ لیکن باز طلبا نے نامزدگی ہونے کے باوجود متعلقہ یونیورسٹیوں میں داخلہ نہیں لیا۔ جس کی بناپر دوسرے ویٹنگ لسٹ میں موجود طلبا وطالبات کی نامزدگیاں بالترتیب عمل میں لائی گئیں اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر نامزدگی برائے داخلہ جاری کئے گئے۔ علاہ ازیں ماسٹرز کی سطح پر ایم اے و ایم ایس سی میں داخلے کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر کالجزنیمزید بتایا کہ ڈائریکٹریٹ کالجز و ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے صوبے کے کوٹے پر باز جعلی امیدوارں کے داخلے مختلف یونیورسٹیز سے بھی منسوخ کروائیاور داخلہ کے حوالے سے کسی بھی اثرورسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جاتا اور مکمل طور پر میرٹ کو برقرار رکھ کر اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن بلوچستان نے مزید کہا کہ چند مفاد پرست عناصر اپنے زاتی وقتی مفادات کی خاطر ڈائریکٹوریٹ برائے کالجز و ہائیر ایجوکیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں جس میں ان تمام عناصر کے خلاف محکمہ ہذا سخت اقدامات اٹھائے گی جو طلبا میں بے چینی پھیلانے کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ڈائریکٹریٹ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نیطلبا و طالبات کو تاکید کی کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت پروپگنڈے پر ہر گز کان نہ دھریں اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دیں۔ مزید برآں ڈائریکٹریٹ آف کالجز و ہائیر ایجوکیشن سے منسوب کسی بھی خبر کو جاری کرنے سے پہلے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ حکام سے رجوع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں