اسلام آبادنجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 12ارب روپے کے سکینڈل کاانکشاف
اسلام آباد : ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بارہ ارب روپے کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں 96کروڑ ر وپے کی اراضی بارہ ارب میں میں فروخت کر دی گئی اور مینداروں کودیا گیا چیک کیش بھی نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق غلط طورپر حاصل کر دہ سینکڑوں فائلوں کی فروخت کیلئے ایک اسٹیٹ ایجنسی کی جانب سے اشتہار جاری کرایا گیا جس پر ڈی ایچ اے بہاولپور نے ایکشن لیتے ہوئے اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کو لیگل نوٹس جاری کردیا کہ تم فائلوں کی فروخت کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہو اس پر ان فائلوں کی ٹرانسفر پر پابندی بھی لگوادی گئی ہے اور مافیا سے متعلق بذریعہ اشتہار بھی عوام کو مطلع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق انکشاف پر مختلف ایجنسیاں حرکت میں آگئی ہیں اور لینڈ مافیا کو بیرون ملک فرار ہونے سے بھی روک دیا گیا۔
Load/Hide Comments


