لاہور : پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر جنرل اسپتال کے باہر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 14 سالہ ریحان اور 8 سالہ حسنین زخمی ہو گئے، ریحان کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جب کہ حسنین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور میں ڈور پھرنے کا دوسرا واقعہ یاد گار فلائی اوور پر پیش آیا جہاں 21 سالہ موٹر سائیکل سوار سہیل محبوب ہاتھ اور چہرے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال پتنگ بازی پر 20 مقدمات درج ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں