زرداری نے بختاور بھٹو زرداری کو شادی پر نئے گھر کا تحفہ دے دیا

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کی جانب سے تحفہ میں دیا جانے والا نیا گھر بلاول ہاؤس کے احاطے میں تعمیر کیا گیا ہے۔دوسری جانب بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی رہائش گاہ والا پورشن بلاول بھٹو زرداری کے لئے مختص کردیا گیا ہے،اس گھر میں آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو والا حصہ بھی بلاول کے حوالے کردیاگیاہے۔سابق صدر کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کے لئے بھی نیا پورشن تعمیر کیا جارہا ہے جس کا کام آخری مراحل میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں