صحافیوں سے بات چیت پر شبلی فراز شہباز گل پر برہم
اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانٹ پلا دی۔بدھ کے روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد شہباز گل صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس دوران سینیٹر شبلی فراز آگئے اور انہیں صحافیوں سے بات چیت کرنے سے روک دیا،شبلی فراز نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں اور آپ یہاں صحافیوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں جس پر شہباز گل نے کہا کہ میں صحافیوں کو صرف قرضں سے متعلق نمبرز بتا رہا ہوں۔ شبلی فراز نے کہا یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے.
Load/Hide Comments


