لاہور،امام مسجد کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا

لاہور: ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد کے امام کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش لی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے اور شالیمار مسجد میں امام تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتتہ رات نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ ان ہی افراد نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں ، جلد ہی ملزمان کا سراٖغ مل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں