ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا
اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا، ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن امتحانات کے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی تردید کی گئی ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا گیا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا۔
ایچ ای سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز کا استحقاق ہے کہ وہ کس طرح امتحان لینا چاہے، یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اورسہولت کے مطابق امتحان لینے کا فیصلہ کریں۔
Load/Hide Comments


