ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے صادق اور امین حکومت کا پول کھول دیا‘ عظمیٰ بخاری
لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلنے کا وقت گزر چکا ہے،کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میچ فکسر اب حکومت بھی اپنے امپائر کھڑے کرکے بچانا چاہتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عظمت سعید کس کا بندہ ہے کہاں سے آیا یہ دنیا حقیقت جان چکی ہے،عظمت سعید عزت کے ساتھ ہی اس فراڈ شیٹ کمیشن سے الگ ہو جائیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اس صادق اور امین حکومت کا پول کھول دیا ہے،پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوگیا،کوئی شرم کوئی حیا نہیں،نالائق اعظم کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اس کے منشی اور خادمہ ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمپائر کی انگلی پر ناچنے والا شخص آج بھی سلیکٹڈ امپائر کی تلاش میں ہے،فراڈ شیٹ کی تحقیقات وہ لوگ کرینگے جنہوں نے قوم کے سات ارب ڈبو دئیے،ہم دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھا سکتے،قومی خزانے سے بہت مکھن ملائی اور تکے بوٹی کھالیے اب لوہے کے چنے چبانے کا وقت آگیا ہے۔


