نادیہ خان شوہر کے ساتھ سیرو تفریح پرنکل گئیں

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ان دونوں اپنے شوہر کے ہمراہ سوات کی خوبصورت وادیوں کی سیر کے لیے نکل پڑی ہیں۔
نادیہ خان سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے لیے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کر کے انہیں محظوظ کرتی ہیں۔
گزشتہ روز نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوہر کے ہمراہ ہوٹل میں موجود ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں نادیہ خان نے لکھا کہ ‘زمین پر جنت اپنے جیون ساتھی کے ساتھ’
نادیہ خان نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ سوات کی خوبصورت وادیوں میں مالم جبہ کے ریزورٹ میں قیام پزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں