مستونگ، دشت کے علاقے سے اسلحہ و دھماکہ خیز موادبرآمد
مستونگ:کیوآر ایف لیویز فورس کی دشت میں کامیاب کاروائی دہشت گردی کے غرض پہاڑوں میں چھپایاگیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان لیویز فورس کے کوئیک ریسپانس فورس نے خفیہ اطلاع پر مستونگ کے علاقے دشت متورہ میں کامیاب کارروائی کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،برآمد کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں پانچ راکٹ لانچر 20 آر پی جی راونڈز دو لائٹ مشین گن برآمدکئے ہیں، ایک آٹوگرینیڈ لانچر، بم کے 50 ڈیٹونیٹر، 5سو گرنیڈ ڈیٹونیٹر سمیت دیگر اسلحہ شامل ہیں کوئٹہ لیویز حکام کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود دہشتگردی کے غرض سے پہاڑوں میں چھپایا گیا تھااور کاروائی بلوچستان کیوآر ایف ونگ کوئٹہ نے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load/Hide Comments


