تمام ڈاکٹرز اپنی اصل جائے تعیناتی پر ڈیوٹی سرانجام دیں،پی ایم اے بلوچستان

کوئٹہ:پاکستان میڈیکل ایسوسیشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اپنی اصل جائے تعیناتی پر ڈیوٹی سرانجام دے کرمریضوں کی خدمت کو یقینی بنائیں تمام نئے تقرر شدہ اور سینئر ڈاکٹروں سے جائے تعیناتی پر مکمل حاضری اور مریضوں کی ہر ممکن علاج معالجے کو اخلاقی اور دینی فریضہ سمجھ کریقینی بنانے کی درخواست ہے۔ یہاں جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ایم اے بلوچستان صوبے کے تمام اضلاع کے بی ایچ یوز، آر ایچ سیز، تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ہسپتالوں کو ہر ممکن حد تک فعال کرنے کے لیے ہر سطع پراپنی کوششیں جاری رکھے گی پی ایم اے بلوچستان محکمہ صحت اور حکومت سے تمام ہسپتالوں میں ادویات، طبعی آلات، ویکسین، کی بروقت ترسیل اور بنیادی ضروریات خصوصاًڈاکٹروں کے تحفظ اور دیگر بنیادی ضروریات کو یقینی بنانے کی پرذور درخواست کرتی ہے پی ایم اے بلوچستان واضع طور پر ڈیوٹی نہ دینے والوں کی سر پرستی نہ کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں