ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے زمینداروں کے مسائل کم ہونگے، بشریٰ رند
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں صوبہ بلوچستان کے کسانوں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لیے وزیراعظم کے سولرانزیشن کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے اور سولر ائزیشن کی منظوری بھی انہی اقدامات کی ایک کڑی ہے جو کہ کاشتکاروں اور کسانوں کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے جہاں کسانوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی وہاں بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی اور بجلی کے اخراجات سے بھی بچنے میں مدد ملے گی۔بلوچستان کے سماجی اور معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جانب سے ٹیوب ویلوں کی مد میں اربوں روپے کی رعایت فراہم کرنے کے باوجود جہاں کسان مشکلات کا شکار ہیں۔وہاں گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بجلی کے حوالے سے نقصانات کا خمیازہ پورے ملک کو اٹھانا پڑ تا ہے۔لہذا ترجیح بنیادوں پر بلوچستان کی حکومت اس کے حل کی جانب گامزن ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔


