کرونا:بھارت میں تبلیغی مرکزکو سیل کردیا گیا

نئی دہلی:بھارت میں تبلیغی جماعت کے مرکز کو سیل کردیا گیابھارتی حکام کا دعوی ہے کہ تبلیغی جماعت کے ممبران نے بھارتی حکومت کی جانب سے لگائی گئی لاک ڈاون کے باوجود اپنی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں، بھارتی حکام کی جانب سے تبلیغی جماعت کے ممبران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے یاد رہے کہ بھارت میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کرونا کی وجہ سے مکمل طور پر لاک ڈاون ہے۔ بھارت میں ابھی تک مجموعی طور پر 1,251کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 32 تک جا پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں