اوتھل کوچ حادثہ میں جاں بحق پنجگور سے تعلق رکھنے والے 11افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پنجگور: پنجگور اوتھل کوچ حادثہ میں شہید پنجگور سے تعلق رکھنے والے 11افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی مفتی اعظم مکران مفتی مولانا بخش نے نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازے میں شہر کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی گزشتہ شب پنجگور سے کراچی جانے والے بس اوتھل کے قریب حادثہ کا شکار ہوا تھا اور حادثہ میں 14افراد جاں بحق ہوئے تھے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا میتوں کو ایمبولنس کے ذریعہ پنجگور پہنچا دیا گیا ایک ساتھ نو افراد کے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر انکھ اشکبار تھاتبلیغی مرکز سراوان میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد 9 آفراد کی تدفین سراوان اور دو کی تسپ میں کی گئی بس حادثہ میں 14 افراد جاں بحق اور 15کے قریب زخمی ہوئے تھیزخمی کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں