قوم تیار ہوجائے بہت جلد فیصلہ اسلام آباد میں ہوگا،قمر زمان کائرہ

مریدکے (این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے موجودہ حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے،مہنگائی،بیروزگاری،معاشی،اقتصادی اور سفارتی بدحالی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوچکا ہے،قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، اب اس حکومت کو گھر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر رائے شاہجہاں بھٹی،لاہور ڈویژن شعبہ خواتین کی صدر تسلیم چوہدری اور دیگر کے ہمراہ پارٹی دفتر میں کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے،پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے اور قوم کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے کی اہل ہے،پی ڈی ایم جماعتوں کا ایک ہی فیصلہ اور جدوجہد ہے کہ قو م کو اس نالائق حکومت سے چھٹکارا دلایا جائے۔انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرادی بہت جلد پنجاب میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا ء لوٹ مار میں مصروف ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے انہیں دوبارہ اقتدار ملنے والا نہیں،موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ان کا یوم حساب بہت قریب ہے،قوم تیار ہوجائے بہت جلد فیصلہ اسلام آباد میں ہوگا،لوٹ مار کرنے والوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں