پی ڈی ایم کی اہم بیٹھک سے قبل، پی پی کا اہم اجلاس طلب
اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اہم بیٹھک سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس آج 1 بجے دن زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مشاورت کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو زرداری ہاؤس اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کے ردِعمل پر بھی مشاورت ہوگی۔ذرائے نے یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی کی حکمتِ عملی تیار کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ عدم اعتماد، لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق پارٹی کی حکمتِ عملی پر غور ہو گا۔
Load/Hide Comments


