دالبندین، چوروں نے قبائلی رہنما کے گھر کاصفایا کردیا

دالبندین (نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے قبائلی رہنماء کے گھر صفایا کر دیا۔گذشتہ رات نامعلوم چوروں نے کلی ملک خداے رحیم شمالی میں واقع قبائلی رہنماء حاجی عطاء اللہ بنگلزء کے گھر کا مکمل صفایا کر دیا چوروں نے گھر سے گیس سلنڈر۔برتن۔ایرانی قالین اور دیگر گھریلو سامان چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافے اور نشے کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کردیا گیا ہے اور پولیس فورس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کرکے نشے کے عادی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے کیونکہ بڑی تعداد میں ایران اور افغانستان سمیت نوشکی کوئیٹہ خاران اور دیگر اضلاع کی نشئی افراد اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے دالبندین کا رخ کرتے ہیں اور چوری کی وارداتیں کرکے فرار ہوجاتے ہیں اس لیے انتظامیہ نشئی افراد کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں