مافیا نیوکاہان میں زمینوں پر قبضہ کا خواب دیکھنا چھوڑدے، معتبرین مری قبیلہ

کوئٹہ:نیو کاہان مری کیمپ کے زمینوں پر قبضہ کے لئے سرگرم لینڈ مافیا کو تنبہہ کرتے ہیں وہ آئندہ ہماری زمینوں پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ رانا سکندر نامی لینڈ مافیہ کا سرغنہ اگر ہماری زمینوں پر دراندازی کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ مری قبیلے کے عمائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیو کاہان مری کیمپ ہزار گنجی کوئٹہ میں لینڈ مافیا قبضہ کرنے کے لئے ایک بار پھر سر گرم ہے، ہم پرامن راستے کا اختیار کرتے ہوئے مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری زمینوں پر رانا سکندر نامی لینڈ مافیہ کا سرغنہ کے خلاف فی الفور نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہماری زمینوں پر قبضے سے اجتناب کا کہے، اگر حکومتی سطح پر ہماری شنوائی نہیں ہوتی بصورت دیگر ہم اپنادفاع خود کرنے کے مجاز ہیں اور اپنی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو نپٹنے کے اہل ہیں۔ اہلیان نیوکاہان کا مزید کہنا تھا کہ 1992سے مری قبائل افغانستان سے واپسی کے بعد نیو کاہان مری کیمپ ہزار گنجی میں بسے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ادوار کے تمام آمریوں کے اوقات میں بھی ہمیں اپنی زمینوں سے بیدخل کرانے کی ناکام کوششیں کی گئیں لیکن مری بلوچوں کی اتحاد، اور مضبوط قیادت کی وجہ سے قابض قوتوں کے گھناونی سازشوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ پے در پے مظالم سے تنگ آکر کئی گھرانے اپنے گھر چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں منتقل ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ دور جدید میں بھی نیو کاہان مری کیمپ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ایسے میں قبضہ مافیا ہماری زمینوں پرقبضہ کرنے کی غرض سے سرگرم ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ لینڈ مافیا گروہ کے رانا سکندر و دیگر اپنے ذاتی مفادا ت کے حصول کیلئے حکومت کانام استعمال کر کے نیو کاہان مری کے لوگوں کو ہراساں کر کے علا قہ پر قبضہ کرنے اورہمیں بے دخل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، جو قابل مذمت عمل ہے جسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اس حوالے سے ہم قبضہ مافیہ کے رانا سکندر پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ 25سال سے ہم یہاں رہائش پزیر ہیں اور اپنے گھروں کا دفاع کرنا اچھی جانتے ہیں ہم کسی بھی صورت اپنے علا قے کو کسی لینڈ مافیہ کو دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اپنی زمینوں کو دراندازی کی صورت میں بھر پور دفاع کریں گے۔ ایک بار انہوں نے ارباب اقتدار سے پرزور اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیہ کی جانب سے ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کا فوری طورپر نو ٹس لیں تاکہ ہم اپنے علا قے میں سکون سے زندگی گزار سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں