کورونا وائرس: دنیا بھر میں 22لاکھ 94 ہزار سے زائد اموات
نیو یارک:دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 54 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 94 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 66 ہزار 988 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 72 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 862 اور ایک کروڑ 8 لاکھ تین ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 883 اور 93 لاکھ 97 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 39 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 75 ہزار 205 ہے۔برطانیہ میں 38 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 10 ہزار 250 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 32 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 77 ہزار 952 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 29 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 60 ہزار 802 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 25 لاکھ 97 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 90 ہزار 241 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ ا?خری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔


